معروف ٹی این اے ریسلر اسٹیولی انتقال کر گئے

معروف ٹی این اے ریسلر اسٹیولی انتقال کر گئے
کیپشن: اسٹیو لی ریسلنگ اور مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: معروف ریسلر اور امریکی ٹی وی اداکار اسٹیو لی 54 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔اسٹیولی کے اہلخانہ نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا انتقال بدھ کی صبح اپنے گھر میں اچانک ہوا۔

اسٹیو لی ریسلنگ کے کھیل اور  2010 میں ریلیز ہونے والی مزاحیہ فلم جیکیس تھری ڈی میں اداکاری کی وجہ سے مشہور تھے۔ ابھی تک ان کے انتقال کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

وہ ریسلنگ کے اسٹیج پر "پپٹ آف دا سائیکو ڈوارف" کے نام سے جانے جاتے تھے۔

ٹی این اے ریسلنگ کی جانب سے جاری بیان میں اسٹیولی کے انتقال پر افسوس اور ان کے خاندان اور دوستوں سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔