پاکستان اور سری لنکا آج ایشیاءکپ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی

پاکستان اور سری لنکا آج ایشیاءکپ کے فائنل میں مدمقابل ہوں گی

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاءکپ کے فائنل میچ میں آج پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہو گا۔ 
تفصیلات کے مطابق سپرفور مرحلے میں سری لنکا کے خلاف میچ میں آرام کرنے والے شاداب خان اور نسیم شاہ کی فائنل میچ کیلئے واپسی یقینی ہے جبکہ شاہ نواز دھانی بھی ٹیم میں واپس آ سکتے ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ وکٹ کی صورتحال دیکھنے کے بعد ہی کیا جائے گا۔ 
واضح رہے کہ پاکستان کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ سری لنکا کے کپتان داسون شناکا ہیں، دونوں ٹیمیں گزشتہ روز آرام کے بعد آج فائنل میچ کھیلنے کیلئے تازہ دم ہیں اور دونوں ٹیمیں ٹرافی جیتنے کا عزم لئے ہی میدان میں اتریں گی۔ 
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میچ سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی تھی تاہم پاکستانی کپتان کا کہنا ہے کہ فائنل میں نئے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

مصنف کے بارے میں