وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بحالی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نظامِ زندگی کی بحالی کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں سیلاب کی صورتحال پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وفاقی وزیر اقتصادی امور ایاز صادق، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال شریک ہوئے۔ 

ذرائع کے مطابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز، چیئرمین این ایف آر سی سی میجر جنرل ظفر اقبال اور دیگر اعلیٰ حکام بھی اجلاس میں شریک تھے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا اور سڑکوں کی بحالی کیلئے جلد سے جلد خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔ 

انہوں نے مواصلات، بجلی کی ترسیل اور دیگر امدادی کارروائیاں مزید موثر بنانے کا کہا اور سیلاب زدہ علاقوں میں اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ 

مصنف کے بارے میں