سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے نقد رقوم دی جائیں گی: وزیراعلیٰ پنجاب

سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے نقد رقوم دی جائیں گی: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت متاثرین سیلاب کی بحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے اور ان کے گھروں کی تعمیر کیلئے نقد رقوم دی جائیں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں تمام ادویات مفت کر دی گئی ہیں اور ریسکیو 1122 سروس کو مزید بہتر بنا دیا گیا ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے بھرپور کوششیں جاری ہیں، روز سوچتا ہوں کہ عوامی فلاح کا کوئی کام کر سکوں، صحافیوں کی بہبود کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، پریس کلب کے ممبر صحافیوں کیلئے آپریشن بھی فری کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کی بہبود کیلئے ایسے قوانین بنائیں گے جو کوئی حکومت تبدیل نہ کر سکے، عمران خان کی قیادت میں پنجاب حکومت سب کو سکھ دے گی۔

مصنف کے بارے میں