قائداعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا: وزیراعظم

قائداعظم کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا: وزیراعظم

اسلام آباد: زیراعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو ان کی 74 ویں برسی پر زبر دست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ قائداعظم نے مسلمانان برصغیر کے حقوق کی جنگ میں انتھک جدوجہد کی، پوری قوم دور اندیشی اور قائدانہ صلاحیتوں پر قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت کے بغیر مسلمانوں کیلئے آزاد ریاست کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہو پاتا، آج قوم کو درپیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے بابائے قوم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔ 
ان کا کہنا تھا کہ معاشی مشکلات میں گھرے وطن عزیز کو سیلاب کی قدرتی آفت کا سامنا ہے، آج ایمان، اتحاد اور تنظیم کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔

مصنف کے بارے میں