شمالی کوریا کی امریکا کو حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کاروائی کی وارننگ

شمالی کوریا کی امریکا کو حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کاروائی کی وارننگ

چین :جنگ کا خطرہ منڈلانے لگاامریکی بحرے بیڑے کوریا کی جانب بڑھنے لگے۔ شمالی کوریا نے امریکا کو حملے کی صورت میں بھرپور جوابی کاروائی کی وارننگ دے دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی بحری بیڑے شمالی کوریا کی جانب بڑھنے لگے جواب میں شمالی کوریانے بھی اعلانِ جنگ کر دیا۔
امریکی جنگی بیڑے میں میں طیارہ بردار جہاز ، گائیڈڈ میزائل شکن اور گائیڈڈ میزائل لانچ کرنے والے جہاز شامل ہیں،شمالی کوریا نے امریکا کو خبردار کر تے ہوئے کہا کہ وہ امریکا کی جانب سے جارحیت کے لاپرواہ اقدامات کا جواب دے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اسلحے کے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکا تنہا ہی کارروائی کے لیے کافی ہے۔دوسری جانب چین نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور فریقین کو باز رہنے کے لیے کہا ہے