سیکورٹی فورسز نے چار بچوں کو بازیاب کروا لیا

سیکورٹی فورسز نے چار بچوں کو بازیاب کروا لیا

سبی۔بولان کے علاقے کنڈلانی پل کے قریب سیکورٹی فورس کی کارروائی ،کارروائی کے دوران کوئٹہ سے اغوا ہونے والے چاروں بچوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے کنڈلانی پل کے قریب سیکورٹی فورس کے اہلکار چیکنگ کے نامعلوم افراد مزاد ٹرک میں کوئٹہ سے چار بچوں کو اغوا کر کے اندرونی ملک منتقل کر رہے تھے اور انہوں نے بچوں کے ہاتھ پاوں بند رکھے ہوئے تھے چیکنگ سخت ہونے کی وجہ سے نامعلوم افراد اپنی مزاد ٹرک پل کے قریب چھوڑ رات کی تاریخی میں فرار ہوگئے۔
چیکنگ کے دوران سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے اس مزاد ٹرک کی جب چیکنگ کی تو چاروں بچے نشے کی حالت میں بہوش ہوئے پڑے تھے اور بچوں کے ہاتھ پاوں اور آنکھوں پر پٹی بھی باندی پڑی تھی جس کے بعد سیکورٹی فورس نے انہوں سبی سکاوٹس منتقل کر دیا اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
جبکہ بازیاب ہونے والے بچوں کے نام نعمت اللہ ولد اللہ نذر ،ثنا اللہ ولد اختر محمد ،حمید اللہ ولد زیبگ اور ثنا اللہ ولد محمد علی بتایا جارہا ہے جبکہ کمانڈنٹ سبی سکاوٹس ذوالفقار باجود نے بتایا ہے کہ اغوا کاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور بچوں کے والدین سے بھی رابطہ کر لیا ہے جو صبح تک سبی پہنچ جائے گے