شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو شادی کے بندھن میں بندھے 7 سال ہو گئے

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو شادی کے بندھن میں بندھے 7 سال ہو گئے

لاہور: پاکستانی ٹیسٹ کرکٹرشعیب ملک نے ثانیہ کو کیا خوب تحفہ دیا۔ کالی آندھی کے خلاف ٹیسٹ میچ میں سنچری داغ کر اہلیہ کے نام کر دی۔ گیانا سے شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو ٹویٹر پر شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ کہتے ہیں ثانیہ نے خوابوں کو تعبیر اور حوصلوں کو نئی طاقت دی۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بھی ٹویٹ میں شوہر کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو رشتہ ازدواج میں بندھے۔

شعیب ملک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے مین آف دی سیریز کا اعزاز شادی کے تحفہ کے طور پر ثانیہ کے نام کر دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں