کلبھوشن یادیو کی پھانسی،بھارتی دفاعی حلقوں میں کھلبلی

کلبھوشن یادیو کی پھانسی،بھارتی دفاعی حلقوں میں کھلبلی

کراچی: پاکستان کی طرف سے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کے فیصلے کے بعد بھارت کے دفاعی حلقے شید ید پریشان ہو گئے ہیں،منگل کے روز بھارتی فوج کے سربراہوں اور انٹیلیجنس اداروں کےساتھ بھارتی وزیر اعظم کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں ہیں،اس دوران امریکی وزارت خارجہ سے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ کیا گیا ہے۔
منگل کے ہی روز بھارتی وزیر اعظم نے وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ ملاقات ہوئی،اس دوران بھارتی دفتر خارجہ کے اہلکار نے بتا یا کہ سزائے موت کا فیصلہ پاکستان کا بڑا فیصلہ ہے،اب بھارت سرکار بھی کوئی بڑا فیصلہ کر سکتی ہے شاید ہم اپنے سفارت کاروں کو واپس بلا لیں لیکن ابھی کوئی جلدی نہیں۔
بھارتی دفتر خارجیہ نے اس سلسلے میں امریکی وزارت خارجہ سے ہنگامی بنیادوں پر رابطہ کیا ہے۔ اگر پاکستان نے کلبھوشن کو پھانسی دی تو بھارت بھی بڑے فیصلے کر سکتا ہے۔بھارتی دفتر خارجہ نے روس سمیت بڑے اسلامی ملکوں کے سفیروں سے بھی رابطے کیے ہیں۔