کباڑ سے خریدی گئی 5 ڈالر کی جیکٹ ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں فروخت

کباڑ سے خریدی گئی 5 ڈالر کی جیکٹ ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں فروخت

نیو یارک: امریکا میں آگوسٹا گالف کلب کی آفیشل سبز جیکٹ ایک شخص نے پرانے ملبوسات کی دوکان سے صرف 5 ڈالر میں خریدی لیکن اپنی تاریخی اہمیت کے لحاظ سے اب وہ ایک کروڑ 40 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی ہے۔

گرین جیکٹ آکشن کمپنی کے مطابق یہ کوٹ جارجیا گالف کلب کے اراکین پہنا کرتے تھے اور ہر سال یہ جیکٹ ایک ماسٹر ٹورنامنٹ جیتنے والے سب سے بڑے کھلاڑی کو پیش کی جاتی ہے۔ اس جیکٹ کو کباڑیے کی دکان سے ایک شخص نے صرف 5 ڈالر میں خریدا جسے اس کی اہمیت کا اندازہ ہی نہیں تھا۔اس جیکٹ کو بعد ازاں ایک کروڑ 40 لاکھ روپے کی خطیر رقم میں نیلام کیا گیا، نیلام گھر کے مطابق یہ جیکٹ 1950 سے تعلق رکھتی ہے اور 1994 سے ٹورانٹو کے سامان میں لائی گئی ہے۔

اس پر جیتنے والے کا نام بھی لکھا ہے اور گالف کلب نے اس جیکٹ کے اصل ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔ نیلام گھر نے اس کی فروخت 5 ہزار ڈالر سے شروع کی جو بڑھتے بڑھتے 139,348.80 ڈالر تک جاپہنچی۔

مصنف کے بارے میں