وزیراعظم اور آرمی چیف کا کلبھوشن کے معاملے میں کوئی دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم اور آرمی چیف کا کلبھوشن کے معاملے میں کوئی دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: سیاسی و عسکری قیادت کی اہم بیٹھک آج ہوئی جس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اور آرمی چیف نے بھارتی دہشت گرد کے معاملے میں کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں ملکی سرحدی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی غور کیا گیا۔

دہشت گردوں کیخلاف آپریشن ردالفساد کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعظم اور آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شرپسندوں کا مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے۔ سیاسی و عسکری قیادت کے درمیان مسلح افواج کے پیشہ وارانہ امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں