شاہ رخ خان نے بھی اکشے کمار کو لے کر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی

شاہ رخ خان نے بھی اکشے کمار کو لے کر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی

 شاہ رخ خان نے بھی اکشے کمار کو لے کر فلم بنانے کی خواہش ظاہر کردی

ممبئی:  اکشے کمار اپنی جاندار اداکاری اور جلدی شوٹنگ مکمل کرنے کی عادت کی وجہ سے بھارتی ہدایتکاروں اورپروڈیوسرز کی نظروں میں رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ باآسانی سال میں 3 سے 4 فلم مکمل کرلیتے ہیں۔ گزشتہ دنوں کرن جوہر اور سلمان خان نے اپنی مشترکہ پروڈکشن میں اکشے کمار کے ساتھ فلم بنانے کا اعلان کیا جس پر اکشے کمار نے بھی فلم میں کام کرنے پر رضامندی کا اظہار کردیا لیکن اب کنگ خان نے بھی ایسی ہی خواہش ظاہر کی ہے۔

 شاہ رخ خان نے کہا کہ میں بھی اکشے کمار کے ساتھ فلم بنانا چاہتا تھا لیکن نامکمل کہانی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ایسا اب تک ممکن نہیں ہوسکا اور سلمان مجھ سے پہلے کامیاب ہوگئے مگر یہ اچھی بات ہے کہ وہ اکشے کے ساتھ فلم بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور پروڈیوسر مجھے جیسے ہی موقع ملا، اکشے کے ساتھ ضرور فلم کرنا چاہوں گا۔