شدید گرمی سے بچنے کیلئے کیا کھانا چاہیے اور کس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے

شدید گرمی سے بچنے کیلئے کیا کھانا چاہیے اور کس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے

 شدید گرمی سے بچنے کیلئے کیا کھانا چاہیے اور کس چیز سے پرہیز کرنا چاہیے

کراچی: ماہرین صحت نے شدید گرمی میں پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال رکھنے، گوشت سے پرہیز، پھل سبزیاں اور ہلکی غذا کھانے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین صحت نے عوام کو شدید گرمی میں انتباہ كرتے ہوئے کہا ہے شدید گرمی اورتیز دھوپ کے ساتھ جسم کے درجہ حرارت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوجاتا ہے جس سے خون گرم ہونے لگتا ہے اورخون میں موجود پروٹین بھی پکنے لگتے ہیں، جسم میں پانی کی کمی سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے جس كی وجہ سے متاثرہ افراد میں بلڈ پریشر کم ہونا شروع ہوجاتا ہے، دماغ اور دل تك خون کی فراہمی بتدریج متاثرہونے لگتی ہے جس كی وجہ سے متاثرہ افرادکوما میں چلے جاتے ہیں جو ایک خطرناک صورتحال ہوتی ہے۔

ماین صحت نے بتایا كہ جسم کا درجہ حرارت بڑھنے پر اس کا کنٹرولنگ سسٹم متاثر ہونے لگتا ہے، ایسی صورت میں متاثرہ افراد کو فوری ٹھنڈی جگہ منتقل کرنا چاہیے اور ڈراپس، پانی یا مشروبات کو فوری استعمال كرانا چاہیے، جسم میں پانی کی کمی سے ہیٹ اسٹروك لاحق ہوجاتا ہے لہٰذا شدید گرمی یا لوچلنے کی صورت میں پانی کا مسلسل استعمال رکھیں،  بصورت دیگر ہیٹ اسٹروک ہونے کے واضح امکانات ہوجاتے ہیں۔

ماہرین صحت نے مزید کہا کہ پسینہ خارج ہونے کی صورت میں مسلسل پانی پیتے رہنا انتہائی مفید اور ضروری ہوتا ہے، شدید گرمی اورلو میں ایک بجے دوپہر سے 4 بجے سہ پہرکے درمیان زیادہ سے زیادہ گھر، کمرے یا آفس کے اندر رہنے کی کوشش کریں کیونکہ لویا ہیٹ ویوز ہونے کی صورت میں جسم کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے كا امکان ہوجاتا ہے جس میں جسم كا کنٹرولنگ سسٹم بھی متاثر ہونے لگتا ہے اور اس سے جسم کے پٹھے اكڑنے لگنے لگتے ہیں، جسم كا پانی کم ہو جانے سے متاثرہ افراد کو سر درد، چکر آنا اور متلی والی کیفیت ہونے لگتی ہے، جسم کے اہم حصوں میں خون کی رسائی معمول کے مطابق نہیں ہوتی، متاثرہ افراد کو قے بھی ہونے لگتی ہے، جسم نڈھال ہوجاتا ہے، ذیابیطس كا شکار افراد کو گرم موسم میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ گرم موسم میں او آر ایس یا پانی کے مسلسل استعمال سے جسم كا درجہ حرارت 37 ڈگری برقراررہتا ہے، گرمی کی پیشگوئی اور ہیٹ ویوزکی اطلاعات کے بعد چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کو بھی بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ امراض گردوں میں مبتلا مریضوں اور نظام تنفس کا شکار افراد کو ایسے موسم میں گھر میں رہنے کو ترجیحی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی میں گھر کے مشروبات استعمال کرتے رہیں جب كہ ہلکی پھلی غذا اور سبزیوں كو روزکا  معمول بنائیں، دہی کا استعمال بھی مفید ہے، گرم موسم میں یومیہ كم از كم 3 لیٹر پانی ضرور استعمال كریں، گردے کی بیماری والے افراد دن میں مسلسل پانی پیتے رہیں اور بلڈ پریشر پربھی نظر رکھیں کیونکہ جسم میں پانی کی کمی سے ہیٹ اسٹروك ہو سکتا ہے، شدید گرمی میں دن میں کئی بار نہانا بھی مفید ہوتا ہے، غذا میں گوشت کے استعمال سے پرہیزکریں، پھل اور سبزیاں انتہائی مفید ہوتی ہیں۔