امریکا میں گدھے کو تھپڑ مارنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ

امریکا میں گدھے کو تھپڑ مارنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ

نیو یارک: امریکا میں ایک انوکھے کیس میں 18 سالہ نوجوان کے خلاف گدھے کو تھپڑ مارنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزم پر ریاست الینائے میں ایک فارم ہاؤس میں موجود گدھے کو تھپڑ مارنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جو نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد کیس ہے۔ پولیس نے 18 سالہ ملزم لوکس ڈیٹرچ کو حراست میں لے کر ایک گدھے پر تشدد کے بارے اس سے پوچھ گچھ کی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق ملزم نے گدھے کو تھپڑ مارنے کے منظر پرمبنی ایک فوٹیج انٹرنیٹ پر پوسٹ کرکے خود ہی اپنی گرفتاری کا موقع فراہم کیا۔ اس فوٹیج کے منظر عام پرآنے کے بعد حیوانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد کو مشتعل کردیا اور انہوں نے ملزم کے خلاف پولیس کو درخواست دی تھی۔

پولیس نے گدھے کو تھپڑ مارنے کے الزام میں ڈیٹرچ کو حراست میں لیا تاہم بعد ازاں اسے 5 ہزار ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ چند روز میں اس کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی شروع کی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں