سام سنگ نے ڈوئل سکرین سمارٹ فون لانے کا اعلان کردیا

سئیول: الیکٹرانک اور موبائل فونز کی دنیا میں مایہ ناز کورین کمپنی سام سنگ نے حال ہی میں اپنے سب سے بہترین سمارٹ فونزگللیکسی S8اور S8 پلس متعارف کروائے ہیں لیکن اس بار سام سنگ نے ایک ایسا سمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو اب تک اپنی اہمیت کے اعتبار سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دے گا ۔ جی ہاں سام سنگ نے پہلی بار ڈوئل اسکرین والے اسمارٹ فون کو تیار کررہی ہے جو رواں سال متعارف کرایا جائے گا۔

کورین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ کی جانب سے ڈوئل اسکرین والے اسمارٹ فونز کے پروٹوٹائپ کو تیار کیا جارہا ہے۔درحقیقت کمپنی نے اس ڈیوائس کی پروڈکشن بھی شروع کردی ہے اور رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران دو سے تین ہزر یونٹ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔یہ تو واضح نہیں کہ یہ فون عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں تاہم یہ کہا جارہا ہے کہ اس ذریعے سام سنگ فولڈ ایبل ڈیوائس کی آزمائش کرے گی۔اس ڈوئل اسکرین فون کی دونوں اسکرینز 5 انچ کے او ایل ای ڈی ڈسپلے پر مشتمل ہوں گی جو آپس میں جڑی ہوئی ہوں گی۔
ایسا ڈیزائن اس سے پہلے جاپنی کمپنی این ای سی کے میڈیاز ڈبلیو این زیرو فائیو ای نامی فون مین بھی نظر آیا تھا۔سام سنگ طویل عرصے سے فولڈ ایبل ڈسپلے والے فون کی تیاری کے منصوبے پر کام کررہی ہے تاہم ابھی تک وہ پروڈکشن کے لیے تیار نہیں ہوسکی اور صرف پروٹو ٹائپ ڈیوائسز ہی سامنے آسکی ہیں۔