کپل شرما کا نیا شو ایک ماہ کے لیے بند

 کپل شرما کا نیا شو ایک ماہ کے لیے بند

ممبئی: بھارتی کامیڈین کپل شرما کا نیا شو ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ بھی چینل انتظامیہ نے ایک ماہ کے لیے بند کردیا۔’دی کپل شرما شو‘ کے بعد کپل شرما کا نیا شو بھی لوگوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور شو کی ریٹنگ بھی سابقہ شو سے کم رہی جس نے اداکار سمیت چینل انتظامیہ کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ کپل شرما نئے شو کے آغاز سے ہی تنازعات کا شکار ہیں کیونکہ انہوں نے شو کی شوٹنگ مسلسل منسوخ ہونے اور کم ریٹنگ کی خبر لگانے والے صحافی کو فون کرکے دھمکیاں بھی دی تھیں۔

کپل شرما کئی مرتبہ طبیعت کی خرابی کے باعث اپنے نئے شو کی شوٹنگ بھی کئی بار ملتوی کر چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ شو کی شوٹنگ بھی آخری وقت میں کینسل کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: باقاعدگی سے ٹیکس اداکرتی ہوں ، اداکارہ نور

بھارتی میڈیا کے مطابق چینل کی انتظامیہ نے بار بار شوٹنگ منسوخ ہونے پر ’فیملی ٹائم ود کپل شرما‘ کو ہی ایک ماہ کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ کپل شرما کے نئے شو کی شوٹنگ نہ ہونے کے باعث پرانی اقساط ٹیلی کاسٹ کی جا رہی تھیں جس پر انتظامیہ نے شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کپل شرما نے گزشتہ سال آسٹریلیا سے ممبئی واپسی پر دوران پرواز اپنے ساتھی کامیڈین سنیل گروور سے لڑائی کی تھی جس کے بعد سنیل گروور نے کپل شرما سے راہیں جدا کر لی تھیں۔

مزید پڑھیں: مجھے گندمی رنگت کی وجہ سے امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑا: پریانکا

سنیل گروور کے جانے کے بعد کپل شرما کے شو کی ریٹنگ تیزی سے نیچے آنے شروع ہو گئی تھی اور کپل شرما شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئے تھے اور بالآخر ان کے شو کو بند کر دیا گیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں