امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

امریکی سفارتکار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلا م آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی سفارتکارکا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے امریکی سفارتکارکی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔

یہ بھی پڑھیں ؛'ڈانس فرمائش' پوری نہ کرنے پر ثمینہ سندھو کو گولیاں ماری گئیں
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایاکہ امریکی سفارتکار کی ٹکر سے نوجوان عتیق بیگ جاں بحق جبکہ اس کا کزن راحیل شدید زخمی ہوا،وکیل درخواستگزار کا کہناتھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن تحقیقات کو سنجیدہ نہیں رہی ،پولیس کو شفاف تحقیقات کرکے ملزم کو گرفتارکرنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے وکیل درخواستگزار سے استفسار کیا کہ سفارتکار کا نام ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق قانونی نقطہ بتائیں۔

یہ بھی پڑھیں : سہیل تنویر کیریبین پریمیئر لیگ کی فرنچائز گیانا ایمیزون واریئرز کے مسلسل تیسری باز مہنگے کھلاڑی بن گئے
وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کرنل جوزف سفارتکار ہیں جنیوا کنونشن کے تحت ان کیخلاف کارروائی کی جائے، عدالت سے استدعا ہے کہ کرنل جوزف کا نام ای سی میں ڈالنے کا حکم دیا جائے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو کچھ دیر میں سنائے جانے کا امکان ہے۔