اسٹیڈیم سے باہر جانے والے چھکے پر 2 رنز اضافی دینے چاہیے: ایم ایس دھونی

اسٹیڈیم سے باہر جانے والے چھکے پر 2 رنز اضافی دینے چاہیے: ایم ایس دھونی

چنائی: آئی پی ایل کے گیارویں ایڈیشن میں چنائی  سپر کنگز  اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ میں جارح مزاج بلے باز آندرے رسل نے ایک ایسا چھکا رسید کیا کہ گیند اسٹیڈیم کے باہر چلی گئی ۔میچ کے بعد چنائی سپر کنگزکے کپتان دھونی نے ازرائے مذاق چھکے پر اسٹیڈیم سے باہر جانے والی گیند پر 2 اضافی رنز دینے کی تجویز دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: مہندر سنگھ دھونی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے وکٹ کیپر بن گئے
  

دھونی نے ازرائے مذاق چھکے پر اسٹیڈیم سے باہر جانے والی گیند پر 2 اضافی رنز دینے کی تجویز دے دی۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے بہت سے چھکوں پر گیند اسٹیڈیم سے باہر جا رہی ہے۔ میرا آئی پی ایل سے مطالبہ ہے کہ ایسے ہر چھکے پر 2 رنز اضافی دیے جائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ  کریں