سپریم کورٹ نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

سپریم کورٹ نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا

اسلام آباد: قومی ادارے کی نجکاری سے قبل عدالت کو اعتماد میں لیا جائے ۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو پی آئی اے کی نجکاری سے روک دیا ساتھ ہی حکم دیا پی آئی اے کے سابق ایم ڈیز عدالتی اجازت کے بغیر بیرون ملک اڑان نہیں بھر سکتے ۔ سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی نجکاری ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں:  چیف جسٹس نے حالیہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے جائزے کا عندیہ دیدیا

پی آئی اے کے وکیل نے 9 سال کا آڈٹ ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔ قومی ائیر لائن کو 2013 سے 2017 تک ہونے والے اربوں روپے کے نقصان سے آگاہ کیا۔ ایم ڈی پی آئی اے نے بتایا چھ سے آٹھ جہاز 353 دن تک گراونڈ رہے جس سے اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ معاملے کی انکوائریاں ہوئیں مگر سندھ ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے پی آئی اے سب سے بڑا اثاثہ ہے جس تباہ کر کے رکھ دیا گیا۔ ادارے کو برباد کرنے والے ملک کے دشمن اور غدار ہیں۔ قومی ائیر لائن کے خسارے کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائیں گے۔

یہ خبر بھی ُپڑھیں: حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ شائع کرے ،پرویز رشید

عدالت نے پی آئی اے کے نقصان کے تخمینے کے لئے ٹرمز آف ریفرنسز بھی طلب کر لئے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت دو ہفتوں تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں