'اڈیالہ جیل کی صفائی ہو رہی ہے، جلد ملک کے مجرم وہاں جائیں گے'

'اڈیالہ جیل کی صفائی ہو رہی ہے، جلد ملک کے مجرم وہاں جائیں گے'

اسلام آباد: چیئرمین تحریک اںصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف نظریہ نہیں مافیا ہے کیونکہ یہ مافیا ملک کو لوٹ رہا ہے۔ سابق وزیراعظم نے عدلیہ کے خلاف محاذ کھولا ہوا ہے لیکن ساری قوم عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ قوم عدالت عظمیٰ کے فیصلوں سے خوش ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نواز شریف نے نیب مقدمات کو فراڈ مقدمات قرار دے دیا

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے بیرون ملک میں اکاؤنٹس پکڑے گئے ہیں اور خواجہ آصف کی ہائیکورٹ میں 16 لاکھ روپے تنخواہ وصولی ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے منی لانڈرنگ کی اس کی کسی کو فکر نہیں ہے۔ چیئرمین تحریک اںصاف سینیٹ الیکشن کے دوران بے قاعدگیوں سے متعلق وکلا سے مشاورت کر رہے ہیں اور الیکشن کے دوران ووٹ بیچنے والے ارکان کو پارٹی سے نکال دیں گے۔ اڈیالہ جیل کی صفائی سے متعلق سوال پر عمران خان نے کہا جیل کی صفائی اس لئے ہو رہی ہے کیونکہ جلد ملک کے مجرم وہاں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل کی صفائیاں پرویز مشرف کیلئے ہو رہی ہیں ، کیپٹن (ر) صفدر

انہوں نے مزید کہا اوورسیز پاکستانی ملک کاسب سے قیمتی اثاثہ ہیں اور چیف جسٹس اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے والے ہیں تاہم اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق فضل الرحمان کے بیان کی مذمت کرتے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں