کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان کے ایران اور ترکی سے رابطے

کشمیر میں بھارتی مظالم، پاکستان کے ایران اور ترکی سے رابطے

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایران اور ترکی سے رابطے کر لیے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر وزیر خارجہ نے ایران اور ترکی سے رابطے کیے۔ رابطوں کے بعد ایران، ترکی اور او آئی سی نے بیانات جاری کیے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ 7 اپریل کو امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی کار کو حادثہ پیش آیا۔ معاملے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور امریکی سفارت خانے نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ شام کی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا احترام کرتے ہیں۔ پاکستان سارک اجلاس کروانے پر تیار تھا۔ اب بھی پاکستان سارک سربراہی اجلاس کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کا دورہ کابل اتنہائی کامیاب اور مفید ثابت ہوا۔ تعلقات بہتر کرنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔ ہماری افواج تب ہی جواب دیتی ہے جب ان کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ افغانستان کے پاس الزامات کے ثبوت ہیں تو فراہم کرے۔