کیا چوہدری نثار کو ٹکٹ دے رہے ہیں؟ دیکھیں مریم نواز نے کیا جواب دیا

کیا چوہدری نثار کو ٹکٹ دے رہے ہیں؟ دیکھیں مریم نواز نے کیا جواب دیا

اسلام آباد: ایک کے بعد ایک چوہدری نثار کی خبر ہے کہ ہر خاص و عام کیلئے ایک پہیلی بن کر رہ گئی ہے۔ گزشتہ دنوں چوہدری نثار نے کہا کہ پی ٹی آئی میں شمولیت بارے ابھی کچھ کہہ نہیں سکتا۔ آج میڈیا نے احتساب عدالت کے باہر مریم نواز کو مشکل میں ڈال دیا۔

احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت کے بعد صحافی نے مسلم لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز سے سوال کیا کہ میاں صاحب چودھری نثار کو ٹکٹ دے رہے ہیں؟ اس کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ یہ میرے اختیار میں نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جیتنے والے امیدواروں کی پہلی ترجیح ن لیگ ہے۔

قبل ازیں عدالت آمد پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ صحافی حقائق پر مبنی رپورٹنگ کر رہے ہیں، کیس ہمارے حق میں ہو یا مخالف سب رپورٹ ہو رہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ صحافت کا مستقبل اچھا ہے۔