ہیش ٹیگ ”گو بیک مودی“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ہیش ٹیگ ”گو بیک مودی“ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

نئی دلی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف شدید احتجاج کے بعد سوشل میڈیا پر 'گو بیک مودی' ہیش ٹیگ نمبر ون ٹرینڈ بن گیا۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق چنئی میں پانی کی فراہمی سے متعلق اقدامات نہ کرنے پر عوام نریندر مودی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔

بھارتی عوام سوشل میڈیا پر 'گو بیک مودی' کے نام سے ہیش ٹیگ پر اپنے تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں جب کہ یہی ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔

چنئی کے عوام فضا میں سیاہ غبارے چھوڑ کر اور سیاہ پرچم لہرائے سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جس کی تصایر اپوزیشن جماعت اور عام لوگوں کی جانب سے ٹوئٹر اور فیس بک پر شیئر کی جارہی ہیں۔