آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہدا اور غازیوں کی ماؤں کو سلام

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شہدا اور غازیوں کی ماؤں کو سلام

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ شہدا اور غازیوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہم یہاں کھڑے ہیں۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقسیم اعزازات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا ہی ہمارے اصل ہیرہ ہیں، کیونکہ انہوں نے وطن کے لیے اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا، کوئی بھی میڈل شہدا کی قربانی کانعم البدل نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیا ہے، پاکستان آہستہ آہستہ ترقی اور امن کی طرف جارہا ہے، فاٹا میں امن آیا تو کچھ لوگوں نے نئی تحریک شروع کر دی۔ پاکستان کے دشمنوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔