صنم بلوچ کی شوہر سے علیحدگی؟حتمی خبر سامنے آگئی

صنم بلوچ کی شوہر سے علیحدگی؟حتمی خبر سامنے آگئی

کراچی:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم بلوچ اور ان کے شوہر عبد اللہ فرحت اللہ کے مابین علیحدگی کی خبر کی تردید سامنے آگئی ۔ صنم بلوچ کے ترجمان نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خبر گردش کر رہی تھی کہ صنم بلوچ اور ان کے شوہر عبداللہ فرحت اللہ کے ما بین علیحدگی ہو چکی ہے۔ صارفین نے اس خبر پر کئی تبصرے بھی کیے تاہم اب صنم بلوچ کے ترجمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں سراسر جھوٹی اور جعلی ہیں۔

صنم بلوچ نے انسٹاگرام اکاونٹ پر اپنا نام تبدیل کیا اور اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی شوہر سے علیحدگی ہو گئی ہے، بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ صنم بلوچ اپنا خاندانی نام برقرار رکھنا چاہتی ہیں، صنم بلوچ چاہتی ہیں کہ وہ اپنے خاندانی نام کے ساتھ ساتھ اپنی برادری کے نام سے جانی جائیں۔
یاد رہے کہ آج صبح آنے والی خبر کے مطابق انسٹاگرام اکاونٹ پر صنم عبداللہ نے اپنا نام تبدیل کر کے صنم بلوچ ہسبانی رکھ لیا تھا جس کے بعد ان کی شوہر سے طلاق کی خبروں نے سوشل میڈیا کا رخ کیا۔