سعودی عرب میں خواتین کی پہلی سائیکل ریس ارویٰ المعودی نامی خاتون نے جیت لی

سعودی عرب میں خواتین کی پہلی سائیکل ریس ارویٰ المعودی نامی خاتون نے جیت لی

ریاض: سعودی عرب میں پہلی مرتبہ خواتین کی سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ ریس ساحلی شہر جدہ کے الجوہرہ اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی جس میں 47 خواتین نے حصہ لیا۔

’بی فرسٹ‘ نام کے ایک گروپ کی جانب سے اس ایونٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کو صحت مندانہ سرگرمیوں اور اسپورٹس میں حصہ لینے کے لیے حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

اس مقابلے کی شرکاء کو 10 کلو میٹر کی مسافت طے کرنا تھی جو کہ ارویٰ المعودی نامی خاتون اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔