ن لیگ کے سابق ایم این اے مخدوم احمد عالم انور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کے سابق ایم این اے مخدوم احمد عالم انور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل

بہاولپور: پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے مخدوم احمد عالم انور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 192 سے سابق وفاقی وزیر مخدوم احمد عالم انور ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں، ان کے بیٹے مبین عالم نے بھی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ مبین عالم ن لیگ سے وائس چیئرمین ضلع کونسل رحیم یارخان منتخب ہوئے تھے، ان کے ساتھ ن لیگ کے نو یوسی چیئرمین بھی تحریک انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو نظریاتی اختلافات کی بنیاد پر چھوڑا ہے، اب عمران خان کے ساتھ ملکر ملک کی ترقی کیلئے کام کروں گا۔