حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ، امریکی صدر نے شام کو خبردار کر دیا

حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے ، امریکی صدر نے شام کو خبردار کر دیا

 نیویارک :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شام پر حملہ بہت جلد بھی ہو سکتا ہے اور اس میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک ہیں اور وہ مختلف ملکی و بین الاقوامی معاملات پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کرتے رہتے ہیں۔

گزشتہ روز روسی سفیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو کو خبردار کیا تھا کہ وہ شام میں امریکی میزائل حملوں کے لیے تیار رہے، کیونکہ میزائل آ رہے ہیں، جدید، عمدہ اور اسمارٹ۔

2f212a423b3dff307a2c16ef0fae2993

اور اب امریکی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’کبھی نہیں کہا کہ کب شام پر حملہ کیا جائے گا، یہ بہت جلدی بھی ہو سکتا ہے اور دیر سے بھی ہو سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ’میری انتظامیہ نے خطے سے داعش کو ختم کرنے کے لیے ہر معاملے پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تو اس پر ’شکریہ امریکہ‘ کدھر ہے۔