کپل شرما کو ایک اور جھٹکا ، نیا شو بھی بند کر دیا گیا

کپل شرما کو ایک اور جھٹکا ، نیا شو بھی بند کر دیا گیا

ممبئی: بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کا دوسرا مزاحیہ شو’ فیملی ٹائم ود کپل‘ بھی بند کر دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی انتظامیہ کی جانب سے معروف کامیڈین کپل شرما کے شو ’فیملی ٹائم ود کپل‘ شو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شو بند کرنے کی وجہ کپل شرما کا غیر ذمہ درانہ رویہ اور صحافی کو کال کے ذریعے دی جانے والی گالیوں کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہے جب کہ کپل کی فون کال سے ثابت ہوتا ہے کہ کپل ذہنی طور پر پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کپل شرما کی جانب سے اپنی سابقہ گرل فرینڈ پریتی سموس اور صحافی کے خلاف ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا تھا اور ٹوئٹر پر ایک ویب سائٹ کے ایڈیٹر کو گالیوں کے ذریعے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔