سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا فیشن ویک شروع ہو گیا

سعودی عرب کی تاریخ کا پہلا فیشن ویک شروع ہو گیا

ریاض : سعودی عرب میں تاریخ کے پہلے فیشن ویک کا آغاز ہوچکاہے جس میں شرکت کیلئے مغربی اور عرب دنیا کے فیشن کی صنعت سے وابستہ افراد سعودی عرب پہنچے ہیں۔سعودی دارالحکومت ریاض میں شروع ہونے والا فیشن ویک چار دن تک جاری رہے گا۔
فیشن ویک کی افتتاحی تقریب میں عرب فیشن ویک کونسل کی اعزازی صدر شہزادی نورا بنت فیصل السعود نے شرکت کی۔تقریب رٹز کارلٹن ہوٹل ہوئی جس میں یوکرین سے لے کر لبنان کے فیشن کی صنعت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔
خبررساں ایجنسی کو شہزادی نورا بنت فیصل السعود نے بتایا فیشن میں سعودی عرب کی ہمیشہ سے دلچسپی رہی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ یہ کوئی ایسی چیز نہیں جو کہ ٹیبل اور تصویر میں نہ ہوں۔ انھوں نے بتایا عرب فیشن ویک کونسل کوششیں کررہی ہے کہ اس صنعت کو نئی سطح پر لاکر اسے نئی صنعت بنایا جائے۔پیرس اورمیلان فیشن ویک کی صف میں شامل عالمی سعودی فیشن ویک میں اس کے تماش بین فیشن ویک میں پیش کی گئی اشیاءکادیکھ بھی سکتے ہیں اور انھیں خرید بھی سکتے ہیں۔اس فیشن ویک کی خاص بات یہ ہے کہ اس فیشن ویک میں کیمرے لانے کی اجازت نہیں ہے جبکہ صرف خواتین ہی فیشن ویک میں شرکت کرسکتی ہیں۔