ٹیم میں ایورج کرکٹرز کی کوئی گنجائش نہیں : مکی آرتھر

ٹیم میں ایورج کرکٹرز کی کوئی گنجائش نہیں : مکی آرتھر
کیپشن: pakistani team coach micky arthur

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ٹیم میں ایورج کرکٹرز کی کوئی گنجائش نہیں ، وہاب ریاض کو ڈراپ کرنا مشکل فیصلہ تھا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو میچ ونر نہیں ، اس کی ضرورت نہیں ، صرف کامیابیاں دلانےوالے چلیں گے ورنہ نوجوان کھلاڑیوں کی کمی نہیں۔

مکی آرتھر وہاب ریاض پر برس پڑے ، بولے وہاب ریاض دوسال سے کوئی , میچ نہیں جتوا سکے ، خود کو منوانے کے لیے انہیں مزید کام کرنا ہوگا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ غیرمعمولی پرفارمنس والے کھلاڑی درکار ہیں ، اوسط درجے کے کرکٹرز کی کوئی گنجائش نہیں جو میچ ونر نہیں۔