دھماکہ ہزار گنجی کے قریب فروٹ مارکیٹ میں ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ 11 افراد کی میتیں ہسپتال لائی گئی ہیں جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
عمران خان نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی ۔