پنجاب یونیورسٹی میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

پنجاب یونیورسٹی میں موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا

لاہور : پنجاب یونیورسٹی انتطامیہ نے موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے تدریسی شعبہ جات 15 اپریل سے 23 اپریل تک بند رہیں گے۔پنجاب یونیورسٹی کی طرف سے موسم بہار کی چھٹیوں کے لیے باقاعدہ نوٹس بھی جاری کیا گیاہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے تعلیمی شعبہ جات ،سنٹرز اور یونیورسٹی کے ساتھ ملحقہ کالجز اور سکول سوموار 15سے منگل 23اپریل تک موسم بہار کی چھٹیوں کی وجہ سے بند رہیں گے۔