سعودی عرب کی خؤاتین نے اہم رنگ کو مسترد کردیا

سعودی عرب کی خؤاتین نے اہم رنگ کو مسترد کردیا
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ ہیاثم بنت ہیا ٹویٹر اکاؤنٹ

جدہ : سعودی عرب کی خواتین نے کاساز کمپنیوں ، گاڑیوں کے تاجروں اور مارکیٹنگ کے ماہرین اس وقت حیرت زدہ رہ گئے جب خواتین نے اپنے لیے سفید اور سلور رنگ کی گاڑیاں ہی پسند ہیں ۔

ماہرین کے مطابق خواتین کو عموماََ گلابی رنگ پسند ہوتاہے۔ لیکن سعودی خواتین کی رائے نے سب کچھ بدل کر رکھ دیا ہے ۔سعودی الوطن اخبار 24 کے مطابق سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کا خیال تھا کہ خواتین گلابی اور بنفشی رنگ کی گاڑیوں  ہی میں دلچسسپی لیں گی ۔

لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا تاہم  ، سپورٹس اور پرآسائش گاڑیوں سے متعلق ماہرین کی توقعات درست ثابت ہوئیں ۔سعودی خواتین مختلف رنگوں کی گاڑیوں میں دلچسپی لے رہی ہیں اور اس سلسلے میں مردوں اور خؤاتین کے درمیان کوئی واضح ریکارڈپر نہیں آیا۔