لاہور:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عوام کو نواز شریف کے دور حکومت کی یاد تو آتی ہوگی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں پس منظر میں سجاد علی کا گانا چل رہا ہے یاد تو آتی ہوگی۔
894ebd2dc7761fe78cb23a4c0f69b19f
مریم نواز نے اس کے ساتھ ہی یہ لکھا کہ یاد تو آتی ہو گی دل دکھاتی ہو گی ، ابھی تو آئے گی یاد۔
اس ویڈیو میں مریم نواز نے نواز شریف کے دور حکومت میں ترقیاتی کام دکھانے کی کوشش کی ہے جبکہ عمران خان کی موجودہ حکومت پر بھی تنقید کی۔