موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی ، نوٹیفکیشن جاری

موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 14 اگست تک ہوں گی ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: punjab education department officla web page

لاہور: محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے لیکر 14 اگست تک کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا مراسلہ جاری کردیا ہے ، جس کے تحت یکم جون تا 14 اگست تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے ۔

جبکہ صوبہ پہاڑی مقامات پر موسم گرما کی تعطیلات 16 جولائی سے لیکر 29 جولائی تک ہوں گی ۔اس طرح میدانی علاقوں میں یکم جون سے چھٹیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائیگا۔