نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو بااختیا ر بنایا جائے گا ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو بااختیا ر بنایا جائے گا ، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میر ی خواہش ہے اسلام آبادوالی سہولیات راولپنڈی میں بھی ہوں جس شہر کا وکیل شیخ رشید ہو وہ اپنا کیس کیسے ہار سکتا ہے؟ راولپنڈی کواپنادوسرا گھرسمجھتاہوں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے راولپنڈی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ کالج کی تقریب  میں شرکت اعزازکی بات ہےمیری خواہش ہے کہ  اسلام آبادوالی سہولیات راولپنڈی میں بھی ہوں ،  ڈیرہ غازی خان اورراولپنڈی کواپناگھرسمجھتاہوں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ راولپنڈی پاکستان  کامنفردشہرہےجہاں دوویمن یونیورسٹیاں ہیں جبکہ راولپنڈی کڈنی اسپتال کوبھی جلدفعال کیاجائےگا، وزیراعظم عمران خان  کےوژن کےمطابق نیاپاکستان بنا رہے ہیں ۔   پنجاب میں صحت کارڈکےاجراکاسلسلہ شروع کردیاگیاہے. 

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد غریب عوام کی خدمت ہے ، نئے بلدیاتی نظام میں عوام کو بااختیا ر بنایا جائے گا ۔