فاطمہ جناح یونیورسٹی میں مذاق اڑانےوالوں کےبچےزیرتعلیم ہیں، شیخ رشید

فاطمہ جناح یونیورسٹی میں مذاق اڑانےوالوں کےبچےزیرتعلیم ہیں، شیخ رشید
کیپشن: فائل فوٹو

راولپنڈی:شیخ رشید نے کہا کہ راولپنڈی میںپہلی خواتین یونیورسٹی اس وقت بنائی جب وزیرخزانہ کےپاس فنڈنہیں تھا،  فاطمہ جناح یونیورسٹی میں میرامذاق اڑانےوالوں کےبچےزیرتعلیم ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ،وزیر ریلوے شیخ رشید نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ  پنجاب کا وزیر اعلیٰ سترسالہ تاریخ میں ٹرین پر آیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کا انتخاب ہیں، ہم نے سات تعلیمی ادارے بنائے ہیں ساری زندگی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشکور رہیں گے، ہم ساری جائیداد ان یونیورسٹیوں کے نام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نےپہلی خواتین یونیورسٹی بنائی جب وزیرخزانہ کےپاس فنڈنہیں تھا فاطمہ جناح یونیورسٹی میں میرامذاق اڑانےوالوں کےبچےزیرتعلیم ہیں، آج رکشہ ڈرائیور،ڈینٹر،پینٹراورسب کی بچیاں ٹاپ کررہی ہیں ایم ایل ون پر دستخط ہو گئےتوڈیڑھ لاکھ لوگوں کوروزگاردوں گا۔ 

ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ چوبیس ٹرینیں چلاکرچارماہ میں چاربلین منافع اکھٹاکیاہے وزیر صحت عامر کیانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیانی صاحب ہمارےریلوےکے مزدور کو ہیلتھ کارڈز دے دیں،  کل ریلوے کا مزدور یہ نہ کہے کہ میں نے کوئی بددیانتی کی۔ 

انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے چوروں ،ڈاکوؤں اورلٹیروں سےجان چھوٹ جائے، 23کلومیٹرسواں سےاسلام آباد تک لئی ایکسپریس وےبنائیں گے، شاپنگ مال بنائیں گے لیکن آپ کو ٹیکس بھی دینا ہو گا۔