سونے کی قیمت میں حیران کن کمی کر دی گئی

سونے کی قیمت میں حیران کن کمی کر دی گئی
کیپشن: Image source : Instagram

کراچی:انٹربينک ميں ڈالرکی قیمت ميں4پیسے کی کمی کے بعد  ڈالر141روپے46پیسےکا ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق،اوپن مارکيٹ ميں ڈالرکی قیمت ميں استحکام  رہا اور  ڈالرکی قیمت 142روپے50پیسےرہی جبکہ انٹربينک ميں ڈالرکی قیمت ميں4پیسے کی کمی کے بعد  ڈالر141روپے46پیسےکا ہو گیا۔ 

دوسری طرف سونےکی قیمت میں200روپےکی کمی ہو گئی ، فی تولہ سونا71ہزارروپےکاہوگیا جبکہ 10گرام سونا171روپےکمی سے60ہزار872روپےکاہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا10ڈالرکمی سے1293ڈالرفی اونس کی سطح پرآگیا۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث کی گئی۔