گھر کے اندر کی باتیں گھر کے اندر ہونگی، جہانگیر ترین

 گھر کے اندر کی باتیں گھر کے اندر ہونگی، جہانگیر ترین
کیپشن: image source: Twitter

ملتان:جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ہمارے گھر کے اندر کی باتیں گھر کے اندر ہونگی، عوام کوریلیف ملے گا لیکن جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں، پچھلی حکومتیں جو حالات چھوڑ گئیں اس سے کچھ نہیں بچتا تھا۔ 

تفصیلات کے مطابق ،تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد عوام کوریلیف ملے گا لیکن جادو کی چھڑی کسی کے پاس نہیں پچھلی حکومتیں جو حالات چھوڑ گئیں اس سے کچھ نہیں بچتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے بھی قرضے لینےپڑ رہے ہیں ،اپوزیشن اکٹھی ہونےکی کوشش کرتی ہے،نہیں ہو پاتی تو کچھ اورسوچتی ہے،  ملتان کو میٹرو پولیٹن شہر کا درجہ دیدیا گیاہے ، گندم خریداری کا ٹارگٹ تیس ہزار ٹن سے بڑھا کر چالیس ہزار ٹن کردیا ہے ۔

انہوں نے تحریک انصاف کے اندرونی معاملات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گھر کے اندر کی باتیں گھر کے اندر ہونگی ۔ ملک میں کوئی عدم استحکام کی صورتحال نہیں ہے فی الحال سابقہ حکومتوں کی وجہ سے ملک بحران میں ہے ۔