ملک توڑنے کی ساز ش کو ن کر رہا ہے ؟بلاول بھٹو کے بیان نے سب کو حیران کر دیا

ملک توڑنے کی ساز ش کو ن کر رہا ہے ؟بلاول بھٹو کے بیان نے سب کو حیران کر دیا
کیپشن: Image Source: Twitter

خان گڑھ:بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا یہ نااہلوں کا ٹولہ ہے ان سے ملک نہیں سنبھالا جارہاہے،عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کرلوں گا قرض نہیں لوں گا۔ 

تفصیلات کے مطابق ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خان گڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اتنا بڑاسانحہ ہوالیکن وزیراعظم عمران خان  اب تک کوئٹہ نہیں پہنچے بلاول نے نئی ایمنسٹی اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کاکالا دھن سفیدکرناچاہتےہیں،جہانگیر ترین کااپنایاعلیمہ باجی کا؟  ایمنسٹی اسکیم ٹیکس دینے والوں کے منہ پر تھپڑ ہے۔ 

بلاول نے کہا ہے کہ آج لوگ کھانےکےایک نوالے کےلیے ترس رہےہیں ، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا یہ نااہلوں کا ٹولہ ہے ان سے ملک نہیں سنبھالا جارہاہے،عمران خان نے کہا تھا کہ خودکشی کرلوں گا قرض نہیں لوں گااور  آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا۔

چیرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے جو ڈالر 100 روپے کا تھا آج 142 روپے کا مل رہا ہے، اس سےملک کی سلامتی گروی ہوجاتی ہے ، کٹھ پتلی نےکہاتھاایک کروڑنوکریاں دینگے آج نوجوان بیروزگاری کارونارورہےہیں، یہ غریب کو گھر تو کیادیتے تجاوزات کےنام پر لوگوں سےچھت چھین رہےہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ آہستہ آہستہ 18 ویں ترمیم کو ختم کرنا چاہتے ہیں یہ سندھ، پنجاب،بلوچستان اور خیبر پختونخوا کا حق مارنا چاہتے ہیں، یہ ون یونٹ نظام لانا چاہتے ہیں کیا یہ ملک توڑنا چاہتے ہیں، پہلے بھی ون یونٹ سے ملک ٹوٹا تھا۔ 

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے جانیں دی ہیں، ہم آئین پر آنچ نہیں آنے دیں گے،ہم جانتے ہیں صوبے مضبوط ہوں گے تو وفاق مضبوط ہوگا، مگر یہ بے نامی وزیراعظم آپ کے حقوق ختم کرنا چاہتا ہے وفاقی تمہاری معاشی پالیسی سے دیوالیہ ہورہا ہے، یہ شہید بھٹو کا دیا گیامتفقہ آئین تبدیل کرناچاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کوختم کرنیکی کوشش ہوئی توپھر دما دم مست قلندرہوگا مگر یہ بے نامی وزیراعظم آپ کے حقوق ختم کرنا چاہتا ہے میرے گھوٹکی میں آ   کر کہتے ہیں وفاق دیوالیہ ہورہا ہے، میں آپ سےوعدہ کرتاہوں آپ کےحقوق کیلیےآپ کےساتھ کھڑارہوں گا ابھی تو نیا بجٹ آ رہا ہے پتا نہیں اس کےبعد کیا ہوگا۔ 

بلاول نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کو آئینہ دکھاتے ہیں تو یہ نیب سے ڈراتے ہیں گھوٹکی میں آب پاشی کےنئےمنصوبے شروع کرینگے