پاکستان کپ 2019 کا ٹائٹل خیبرپختونخوا نے جیت لیا

پاکستان کپ 2019 کا ٹائٹل خیبرپختونخوا نے جیت لیا
کیپشن: Image Source:Twitter

 راولپنڈی:خیبر پختونخوا نے دلچسپ مقابلے کے بعد بلوچستان کی ٹیم کو 9 رنز سے شکست دیکر پاکستان کپ 2019 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ، راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان کپ 2019 کے فائنل میں خیبرپختون خوا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 307 رنز بنائے۔خیبر پختونخوا کی جانب سے عابد علی نے 132 اور محمد سعد نے 51 رنز کی اننگز کھیلیں، سہیل خان بھی 45 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے۔جبکہ بلوچستان کی جانب سے علی عمران نے تین اور حارث رف نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنا سکی۔اویس ضیا نے 83 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ اسد شفیق اور فواد عالم بھی 48، 48 رنز بنا کر نمایاں رہے تاہم اپنی ٹیم کو ٹائٹل نہ جتوا سکے۔خیبر پختونخوا کی جانب سے سہیل خان نے 3 اور عمید آصف نے 2 وکٹیں حاصل کیں