علمائے کرام عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کی تلقین کریں: وزیراعلیٰ پنجاب

علمائے کرام عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کی تلقین کریں: وزیراعلیٰ پنجاب
کیپشن: علمائے کرام عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کی تلقین کریں: وزیراعلیٰ پنجاب
سورس: file

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے علماء کرام و مشائخ عظام نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وفاقی وزیر مذہبی امورپیر نور الحق قادری،صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت اور وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن بھی  موجود تھے ۔   

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ کورونا کے مشکل وقت میں رائے عامہ کے لیڈراپنا کردار ادا کریں۔ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی وجہ سے دباؤ بڑھ رہاہے لیکن عوامی سطح پر عملدرآمد تسلی بخش نہیں ۔محراب و منبر کے امین عوام کو کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کریں ۔

انہوں نے کہا کہ جان بچانا فرض ہے، ماسک پہننے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے سے جان بچائی جاسکتی ہے۔علماء او رمشائخ اپنے حلقہ اثر میں ماسک پہننے او رویکسینیشن کرانے کی ترغیب دیں ۔مساجد میں کورونا ایس او پیز کے مطابق تراویح اور نماز پنجگانہ کا اہتمام کیا جائے۔علماء کرام ومشائخ عظام کااحترام روایات اور اقدار میں شامل ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ مشائخ کی خدمات کا اعتراف پوری قوم کرتی ہے۔علماء اورمشائخ کے ادب و احترام میں کوئی کمی نہیں آنے دیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت علماء کرام کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کو فوقیت دیتی ہے۔علماء او رمشائخ کی قابل قدر تجاویز اور سفارشات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔رمضان المبارک میں عوام کو اشیاء صرف سستے داموں فراہم کی جارہی ہیں ۔