کراچی میں آگ،لاکھوں کا کپڑا اور گاڑیاں جل گئیں

کراچی میں آگ،لاکھوں کا کپڑا اور گاڑیاں جل گئیں
کیپشن: کراچی میں آگ،لاکھوں کا کپڑا اور گاڑیاں جل گئیں
سورس: file

کراچی: کراچی میں آگ لگنے کےدومختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل گیا ۔ کورنگی میں کپڑا فیکٹری  اور جمشید کوارٹرز میں تھانےکے سامنے کھڑی گاڑیوں میں آگ لگی۔

نیو نیوز کے مطابق کراچی میں جمشیدکوارٹرزتھانےکےسامنےکھڑی دس سےزائدلاوارث گاڑیوں جل گئیں۔ گاڑیوں،رکشہ اورموٹرسائیکلوں میں لگنےوالی آگ پرفائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آدھےگھنٹے میں قابوپایا۔حکام کےمطابق تاحال گاڑیوں میں لگنے والی آگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

 ادھر کورنگی بلال کالونی میں کپڑے کی فیکٹری میں لگنےوالی آگ پرفائربریگیڈ کی دوگاڑیوں نے قابو پایا۔خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم لاکھوں کا مالی نقصان ہوا ہے۔