پی سی بی ہال آف فیم میں کون کون سے کھلاڑی شامل 

پی سی بی ہال آف فیم میں کون کون سے کھلاڑی شامل 

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے ہال آف فیم میں شامل کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 62واں اجلاس دس اپریل بروز ہفتے کو ورچوئل سیشن کے ذریعے منعقد ہواجس میں پی اسی ایل چھے کے بقیہ میچز کے انعقاد سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے ۔ 

بی او جی نے پاکستان کرکٹ کی شہرہ آفاق شخصیات کی خدمات کا اعتراف کرتے وہئے انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے متفقہ طو رپر پی سی بی ہال آف فیم کے آغاز کی منظوری دے دی ہے ۔ 

کورونا وائرس سے قبل سری لنکا اور بنگلا دیش کے دورہ پاکستان  پر پاکستان پر سابق کرکٹرز کے اعزاز میں گرائونڈ میں تقاریب کے انعقاد اور پھر حال ہی میں کلینڈر ائیر 2020 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو پی سی بھی ایوارڈز میں نوازنے کے بعد اب قومی کرکٹ کی نامور شخصیات کی خدمات کو سراہنے کے لیے یہ ایک نیا قدم اٹھایا گیا ہے ۔ 

ابتدائی طور پر آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل چھ اراکین حنیف محمد ، عمران خان ، جاوید میانداد ، وسیم اکرم ، وقار یونس اور ظہیر عباس کو پی سی بھی ہال آف فیم کو حصہ بنایاگیا ہے ، 

آگے بڑھتے ہوئے ہر سال بشمول رواں سال مزید تین شخصیات پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کی جایئں گی، ان شخصیات کا انتخاب ایک آزاد پینل کریگا۔ 

پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی شخصیات کا اعلان ہر سال اکتوبر کی 16 تاریخ کو کیا جائیگا۔ یہ وہی دن ہے جب پاکستان نے انیس سو باون میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔ 

بین الااقوامی کرکٹ سے کم از کم پانچ سال قبل ریٹائر ہونے والے کھلاڑی ہی پی سی بی ہال آف فیم کا حصہ بننے کے اہل ہوں گے ۔