شوہر نے بیوی کوبازار سے کورونا لانے پر طلاق دیدی 

 شوہر نے بیوی کوبازار سے کورونا لانے پر بیوی طلاق دیدی 

اردن : بار بار شاپنگ کے لیے جاتی ہو اور کورونا ساتھ لے آتی ہو ،  اردن سے تعلق رکھنے والے ایک شہری  نے چند ماہ میں بیوی کو تیسری مرتبہ کورونا ہونے کے بعد طلاق دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شوہر کا کہنا ہے کہ  شادی کے 15 سال بعد طلاق کا فیصلہ بیوی کے لیےایک سزا کے طور پر کیا جو  اپنی لاپرواہی کے باعث چند ماہ کے دوران  3 بار کورونا میں مبتلا ہوگئی۔

شہری نے اہلیہ کو طلاق دینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اُس کی بیوی بار بار دوستوں کے ہمراہ شاپنگ کے لیے جاتی اور کورونا میں مبتلا ہو جاتی تھی، اس نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر بیوی کو طلاق دی۔

شوہر کا کہنا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے وہ اپنی بیوی کو کبھی معاف نہیں کرے گا کیونکہ وہ بیوی کی لاپرواہی کی وجہ سے مرنا نہیں چاہتا۔