پی سی بی کے دو ملازمین کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

پی سی بی کے دو ملازمین کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
سورس: file photo

لاہور،پاکستان کرکٹ بورڈ کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد انتقال کرگئے،

 تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے دوملازمین کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئے ۔ 

 حافظ محمد بلال کا تعلق ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبے سے تھا، انہیں چند روزپہلے کورونا ہوا تھا جس کے بعد نمونیا کا شکارہوئےاور چند روز کے علاج کے بعداتوار کے روز خالق حقیقی سے جاملے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے دوسرے متاثرہ ملازم  فلک شیر تھے ان کا تعلق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ سے تھا ۔ چند روزقبل کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور پھر آج صبح ( پیر ) کو انتقال کرگئے ۔ 

یاد رہے کہ پی سی بی   میں کورونا پالیسی کے تحت صرف تیس فی صد ملازمین قذافی اسٹیڈیم کے دفاتر میں کام کررہے ہیں، باقی سترفیصد عملہ گھرسے ہی امورانجام دے رہا ہے۔