بھارت میں ہندوڈاکٹر لڑکی کی مسلم ہم جماعت ڈاکٹرکے ساتھ وائرل ویڈیو پر ہنگامہ

بھارت میں ہندوڈاکٹر لڑکی کی مسلم ہم جماعت ڈاکٹرکے ساتھ وائرل ویڈیو پر ہنگامہ
سورس:   file photo

کیرالہ،بھارت میں ہندومسلم ڈاکٹروں کی وائرل ویڈیو پر انتہا پسندوں نے ہنگامہ کھڑا کردیا ۔ 

 بھارتی ریاست کیرالہ میں میڈیکل کی ہندو طالبہ جانکی اوم کمار اور مسلم طالب علم نوین رزاق کی اسپتال کے لباس میں رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر انتہا پسند ہندوؤں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  بھارتی ریاست کیرالہ میں تھریسسر میڈیکل کالج کی ہندو طالبہ جانکی اوم کمار اور مسلم طالب علم نوین رزاق کی اسپتال کے لباس میں رقص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

 طلبا کا کہنا تھا کہ وبا کے دوران اسپتالوں میں مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے، ڈاکٹرز سمیت طبی عملہ شدید دباؤ اور تناؤ کا شکار ہے جب کہ مریض اور ان کے اہل خانہ بھی خوف میں مبتلا ہیں، ہر طرف فضا سوگوار ہے۔

 طلبا کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورت حال میں کام کے بوجھ کو ہلکا کرنے اور پریشان لوگوں کے چہرے پر مسکراہٹ لانے کی کوشش کی تھی تاکہ تر و تازہ ہو کر نئے جذبے سے کام شروع کیا جائے۔

دوسری جانب دو طلبا کی معصوم سی کوشش کو ہندو انتہا پسندوں نے مذہبی رنگ دیکر منافرت پھیلانے کی کوشش کی جس میں حکمراں جماعت بی جے پی کے غنڈے بھی شامل ہیں۔

ادھر بھارتی ہندو انتہا پسندوں کے جواب میں کوچی انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مسلم اور ہندو طلبا نے مشترکہ ڈانس کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور اس کو نفرت پھییلانے والوں کے لیے تحفہ قرار دیا۔