قومی اسمبلی سے استعفے کے بعد شیخ رشید کا قوم کے نام پہلا پیغام

قومی اسمبلی سے استعفے کے بعد شیخ رشید کا قوم کے نام پہلا پیغام

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوام کے نام اپنے 
پہلے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور اپنے روشن اور محفوظ مستقبل کی خاطر نکلو۔ 
تفصیلات کے مطابق شیخ رشید احمد کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا گیا ’نکلو پاکستان کی خاطر، نکلو اپنے روشن اور محفوظ مستقبل کی خاطر۔‘ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں ہیش ٹیگ امپورٹڈ گورنمنٹ نامنظور کا بھی استعمال کیا۔ 

c94b717690857168359914544b045e5d


اپنے اس پیغام میں صرف پانچ منٹ قبل انہوں نے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل بھی دیا جس میں انہوں نے بدھ کے روز عشاءکی نماز کے بعد پشاور میں ایک اجتماع عام سے خطاب کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

ecf3bd849498ea332ca0097ca0ce8f2d


سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے عمران خان کی اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’پوری قوم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔‘ 

33739a49e866f58da5d479278ef98491

یاد رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کیا۔ عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی تائید کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماءبھی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہو چکے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں