برطانیہ: جنسی حملہ کیس میں عمران خان مجرم قرار

برطانیہ: جنسی حملہ کیس میں عمران خان مجرم قرار

لندن : برطانیہ کی عدالت نے کنزرویٹو پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ عمران احمد خان کو  نو عمر لڑکے پر جنسی حملہ کرنے کے کیس میں مجرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق 14 سال قبل 2008 میں برطانیہ کے ممبر پارلیمنٹ عمران احمد خان کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملہ کرنے کے  کیس میں ملزم نامزد کیا گیا تھا ۔ جس کا فیصلہ اب برطانو ی عدالت کی طرف سے سنا دیا گیا اور ملزم عمران خان کو کیس میں مجرم قرار دیا گیا ہے تاہم کیس میں سزا بعد میں سنائی جائے گی۔

برطانوی ممبر پارلیمنٹ پر جرم ثابت ہونے کے بعد  لیبر پارٹی نے عمران احمد خان کے فوری استعفے کا مطالبہ کر دیا ہے۔تاہم عمران احمد خان  اپنی بےگناہی کے مؤقف پر قائم ہیں اور جلد ہی ان کے وکلاء عدالتی فیصلے کو چیلنج کر یں گے۔

مصنف کے بارے میں